
اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کا امتحان جاری
گونڈہ:اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے تحت سکنڈری منشی / مولوی اور ہائر سکنڈری عالم کے امتحانات 17 فروری سے جاری ہیں ۔ضلع اقلیتی بہبود محکمہ کی نگرانی میں ہونے والا یہ امتحان ضلع کے الگ الگ علاقوں میں واقع 12 امتحانی مراکز پر یہ امتحانات کرائے جارہے ہیں ۔وہیں ضلع ہیڈ کوارٹر ریلوے مسجد بڑگاؤں واقع مدرسہ صدر العلوم کو ضلع بھر کا کلکٹو سینٹر بنایا گیا ہے ۔
یہاں کے سینٹر انچارج مدرسہ کے پرنسپل مولانا شمیم احمد شافی ہیں اوراسسٹنٹ انچارج محمد انوار علیمی جبکہ امتحانی انچارج محمد الیاس قادری کو بنایا گیا ہے۔
یہ پورا امتحان اسٹیٹک مجسٹریٹ بی او کومل یادو نگرانی میں ہورہا ہے وہیں مدرسہ کے بابو افضال احمد نے بتایاکہ یہاں پہلی نشست میں کل 37 امیدوار ہیں جن میں 29 ہی امتحان دے رہے ہیں جبکہ دوسری نشست میں کل 65 امیدوار ہیں ان میں سے 62 امتحان دے رہے ہیں

