
بریڈویل اسکول کے ننھے ستاروں نے اسٹیج پر دکھائے حیرت انگیز جلوے
پورے تیواری گاؤں میں واقع ہے بریڈ ویل انٹرنیشنل اسکول
شیخ شمس
گونڈہ(نامہ نگار):اتوار کے روز پورے تیواری واقع بریڈ ویل انٹر نیشنل اسکول میں سید ساجد حسین کی سرپرستی میں سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اسکول کے ننھے منے معصوموں نے سنگل یوز پلاسٹک ، پانی کی افراط خرچی ، درختوں کی اہمیت جیسے اہم اور ضروری عنوانات پر الگ الگ قسم کے پروگرام پیش کرکے جہاں آئے لوگوں کو سوچنے پر مجبور کیا وہیں ۔قومی یکجہتی ، ہندوستانی ثقافت اور طرح طرح کے رنگ برنگے پروگرام بھی پیش کئے اور لوگوں کی خوب ستائش حاصل کی ۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی نگر پالیکا چیئرپرسن کے نمائندہ ڈاکٹر سید راشد اقبال اور تاج پردھان ،ارشد ہاشمی ، کلیم راعینی جنتا میڈکل ، سلمان ہاشمی سمیت بڑی تعداد میں آس پاس کے لوگ اور بچے وانکے والدین موجودرہے ۔پروگرام کی نظامت خالد رضا بیگ نے کی جبکہ اسکول کے منیجر عزیزالرحمان نے سبھی مہمانوں اور اسکول کے اسٹاف کا شکریہ ادا کیا اور شاندار پروگرام کے لئے مبارکباد بھی پیش کی ۔

