
سالانہ فاتحہ تقریب کے لئے لعلی بغیہ میں عقیدمندوں کاہجوم
شیخ شمس

گونڈہ:آج 12 فروری کی شب محلہ میواتیان واقع مشہور لعلی بغیہ میں محب الفقراء عاشق الاولیاء حضرت سید شاہ الحاج محمد شاہد اللہ عرف اطہر علیم بقائی صاحب نوراللہ مرقدہ کے 29 ویں سالانہ فاتحہ شریف کی محفل سید محمد شعیب العلیم بقائی صاحب کی سرپرستی میں منقد کی گئی ہےجس میں دور دراز علاقوں سے کثیر تعداد میں آئے ہوئے عقیدت مندوں اور متوسلین کا ہجوم ہے ۔ اور نقیب اجلاس محترم مولانا جمال اختر صدف کی نظامت میں محفل اپنے بام عروج پر چل رہی ہے ۔اس دوران سید زادگان سید محمد شعیب العلیم بقائی ، سید عابد بقائی سمیت سب ہی جلوہ افروز ہیں ۔ تو محلہ میواتیان کے وارڈ ممبر آفتاب تنہا ، نظام الدین ‘نبو بھائی ‘ سابق وارڈ ممبر دانش خاں ، عمران زیدی سمیت بڑی تعداد میں لوگ نظر آرہے ہیں۔

