
مدرسہ ٹاپرس غفران احمد اور شہباز کو عمرہ کےتحفہ کا اعلان
گونڈہ(شیخ شمس):بدھ کے روز جامع مسجد غریب نواز بگی روڈ پر دار العلوم حبیب الرضا میں سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان مولانا اعجاز احمد نظامی نے کیا اور پورے مدرسہ میں ہر جماعت سے اول دوم سوم پوزیشن لانے طلبہ کو ترغیبی انعام سے نوازا گیا اور پورے مدرسہ میں درس نظامی میں سب زیادہ نمبر لانے والے غفران احمد ساکن ضلع گونڈہ ودرجہ حفظ سے سب سے زیادہ نمبر لانے والے محمد شہباز خان بن مسیح الدین دیوریا علاول کو ادارہ کے استاذ علامہ قاری حمید اللہ خان کی طرف سےدونوں بچوں کے عمرہ کا اعلان کیاگیا، اس موقع پر مولانا محمد اعجاز خان مصباحی نے طلبہ سے خطاب کیا اور مولانا اکبر علی صاحب کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا اس موقع پر ادارہ کےاساتذہ پرنسپل مولانا شکیل احمد حبیبی، مولانا شہاب الدین، ماسٹر رضی الدین، محفوظ بھائی، مولانا جمال، مولانا عبد العزیز ،قاری کلیم ،قاری صلاح الدین، قاری ایوب،مولانا اسلم،مفتی محمد رضا،مولانا شہزاد، مولانا شرف الدین، حافظ رمضان ودیگر اساتذہ کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی اور سب نےمبارک بادی د پیش کی۔

