محمد عرفان شانو
کرنیل گنج,گونڈہ:لکھنؤ سے گونڈہ آرہی گیس سلینڈر لدی ٹرک میں بھلیاپور موڑ کے پاس اچانک ٹرک میں آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سلنڈروں میں بھیانک دھماکے شروع ہوگئے جن کی بھیانک آواز اور لپٹوں سے پورے علاقےمیں دہشت پھیل گئی وہیں جرول روڈ تھانہ پولیس اور کرنیل گنج کوتوالی پولیس نے دونوں طرف سے ایک ایک کلومیٹر تک آمد ورفت کو روک کررکھا بلکہ ان کا روٹ ڈائورڈ کیا گیا ۔
تقریباایک گھنٹے تک ہوئے دھماکوں کے بعد دمکمل ٹیموں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی ۔بتایا جاتا ہے کہ ٹرک میں آگ لگتے ہی ڈرائیور گاڑی سے کود کر دور بھاگ گیا ورنہ جانی نقصان بھی ہوسکتا تھا ۔حادثے کی خبر ہوتے ہی جرول روڈ پولیس کو لکھنؤ کی طرف اور کرنیل گنج کوتوالی کی پولیس کو گونڈہ روڈ کی طرف تعینات کیا گیا تاکہ جائے حادثہ کی طرف کوئی نہ جائے ۔بتایاجاتا ہے کہ دھماکے سے سلنڈر کے ملبے اتنی تیز اڑ رہے تھے کہ ایک ایک کلومیٹر فاصلے تک ملبے دیکھے گئے ہیں ۔ہائیوے سے قریب ایک کلومیٹر دور واقع بھلیا پور گاؤں کے بڑکؤو حاجی کے بیت الخلاء میں بھی سلنڈر کا ملبا گرنے کی بات بتائی گئی ہے ۔وہاں سے تقریبا 200 میٹر دور کرئی نالے تک بھی سلنڈر کے ملبے دیکھے گئے ہیں ۔غنیمت کی بات یہ تھی کہ صبح کا وقت تھا زیادہ تر لوگ اپنے اپنے گھروں میں تھے۔سپریٹنڈنٹ آف پولیس ونیت جیسوال نے بتایا کہ جمعہ کی صبح تقریبا 9 بجے تھانہ کوتوالی کرنیل گنج کے تحت گونڈہ جرول سرحد پر گرم پنچایت بھلیا پور کے پاس ہائیوے پر بھارت گیس سروس کی گھریلو سلینڈر کی گاڑی میں آگ لگنے کی اطلاع پر سی اوکرنیل گنج چندرپال شرمااور کوتوال ہیمنت کمار گوڑ نے موقع پر پہنچ کر پولیس فور کے ذریعہ ہائیوے کی دونوں جانب سے آمد ورفت کو روک کرروٹ ڈائورٹ کرایا گیا ۔انھوں نے بتایا کہ اس حادثے میں کچھ سلنڈر میں دھماکے بھی ہوئے ہیں لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔جانچ پڑتال کے بعد پتا چلاہے کہ گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے ۔گاڑی نمبر یو پی 78 جے این زیرو 0730 جوبھارت گیس سلینڈر ایل پی جی پلانٹ گڑنبا لکھنؤ سے سلینڈر لے کر گونڈہ سوریہ گیس ایجنسی لایا جارہا تھا ۔

