گونڈہ(نامہ نگار):جامعہ اہلسنت اشرفیہ مظہرالعلوم دھانے پور اور الجامعتہ الغوثیہ عربی کالج اترولہ کا کا سالانہ جشن دستار وفضیت 5 مارچ کو منعقد ہورہا ہے ۔ جامعہ اہلسنت اشرفیہ مظہر العلوم دھانے پور کےمنیجرڈاکٹرشمیم الدین انصاری نے جانکاری فراہم کی ہے کہ جامعہ کا جشن دستار وفضیلت آستانہ سمناں کچھوچھے شریف کے سجادہ نشین

الحاج سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کی سرپرستی اورعلامہ سید خلیق اشرف کچھوچھوی کی صدارت ، علامہ سید ولی اشرف کی حمایت ، علامہ سید جاوید اشرف کی عنایت اور علامہ سید شہزاد احمد کی قیادت میں منعقد ہورہا ہے جس میں ختم بخاری بزبان مولانا مفتی حبیب اللہ خاں نعیمی فضل رحمانیہ پچپیڑوا ہوگا ۔وہیں بطو خطیب علامہ قاری روح الامین جبل پور ، مولانا سید نور میاں راجستھان اور مولانا نوشاد احمد علیمی شرکت کریں گے ۔ساتھ ضیاء یزدانی ، سہیل اختر اور رضوان احمد بطور شعرائے اسلام شرکت کریں گے ۔ وہیں الجامعتہ الغوثیہ اترولہ کے جشن میں بلگرام شریف سے سید میر رضوان احمد ،علامہ مفتی شہریار پورینیہ بہار ، علامہ ذوالفقار برکاتی ، علامہ فیضان رضا جمالی جیسے نامور علماء وخطاء شرکت کریں گے وہیں مشہور شاعر اسلام اسد اقبال کلکتہ کے علاوہ دیگر شعرائے اسلام شرکت کریں گے ۔

