شرف الدین خان حشمتی،/غلام جیلانی بی
مشاہد نگر،گونڈہ(نامہ نگار):سعد اللہ منکاپور روڈ پر واقع دارالعلوم سرکار آسی محلہ الہی نگر سعداللہ نگر میں سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی 28 فروری بروز بدھ بعد نماز عشاء سرکاری آسی کانفرنس و جشن دستار بندی کا انعقاد نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے،
جس میں ملک و ملت کے مایہ ناز علماء اسلام و مشائخین عظام وشعراۓ اسلام تشریف لا رہے ہیں
پروگرام کے کنوینر مولانا سیّد عرفان رضا جامعی نے بتایا کہ جشن کی سر پرستی ادارہ کے سربراہ اعلیٰ علامہ خواجہ سید محب الحق قادری کرینگے، پروگرام کی صدارت مولانا مفتی سید اسرار الحق قادری سرپرست مسجد رضاۓ حق کرینگے، انہوں نے بتایا کہ مشائخین عظام میں پیر زادہ صوفی ضیاء اللطیف مدھپور اترولہ، حضور جمال مینا چشتی قادری سجادہ نشین دربار عالیہ مینائیہ گونڈہ، حضور سید وجیہ میاں لکھیم پوری کی خصوصی آمد ہو گی
جبکہ خصوصی خطاب فرمانے کیلئے مفتی محمد حنیف کانپوری کو مدعو کیا گیا ہے،
انکے علاوہ مولانا قاری محمد وسیم بیگ حشمتی خطیب وامام غریب نواز سنی جامع مسجد سعداللہ نگر،مولانا قاری محمد نثار احمد مینائی جامعہ امیر العلوم مینا ئیہ گونڈہ،واضح ہو کہ نظامت کے فرائض ہندوستان کے مشہور ناظم محترم کفیل عنبر کلکتوی، و محترم ہاشم الہ آبادی انجام دینگے
شاعر اسلام محترم احسان شاکراعظم گڑھ، محترم احمد الفتاح فیض آبادی، شر کت کر رہے ہیں،مولانا نظام الدین پرنسپل ادارہ نے بتایا کہ علاقائی علماء کرام و ائمہ مساجد کو کثیر تعداد میں شرکت کی دعوت دی گئ ہے
مولانا سید فیضان رضا، مولانا نظام الدین،ماسٹر نوشہ اقلیم ہاشمی ،مولانا سید فرحان رضا مصباحی نے لوگوں سے شرکت کی اپیل کی ہے

