
ناموس رسالت ، اہل بیت سے وابستگی اور عظمت صحابہ کا تحفظ ہی ہمارا مشن ہے
پپرا ماہم شریف خانقاہ حشمتیہ میں منعقد ‘دوروزہ عرس معصوم ملت ‘ سے شہزادگان شیر بیشہ اہلسنت کا عرس میں آئے ہزاروں عقیدت مندوں سےخطاب
مشاہدنگر گونڈہ(شیخ شمس):امام عشق ومحبت اعلیحضرت امام احمد رضاخاں فاضل بریلوی علیہ الرحمہ کا جومشن لے کرمظہر اعلیحضرت شیر بیشہ اہلسنت نے برصغیر کےمسلمانوں کو جو مسلک دیا تھا اس کا مشن ناموس رسالت ، اہل بیت اطہار سے وابستگی اور عظمت صحابہ کا تحفظ ہے ہم خانقاہ حشمتیہ کے لوگ اسی مشن کی آبیاری کے لئے اپنا تن من دھن سب قربان کرتے رہے ہیں اور کرتے رہیں گے آج پہلی عرس معصوم ملت کی تاریخ ساز تقریب سے ہم پیغام عام کرنا چاہتے ہیں ۔یہ اعلان مفتی اعظم پیلی بھیت شہزاد معصوم ملت علامہ مفتی محمد مہران رضاخاں حشمتی نے جشن عید میلاد النبی وجشن دستار بندی کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
انھوں نے کہا ہم خانقاہ حشمتیہ کے لوگ گستاخان رسالت مآب ، ناصبیوں اور رافضیوں کے خلاف حشمتی ڈنڈا چلاتے رہیں گے ۔ ہم نے ہمیشہ علی علی کا نعرہ بلند کیا ہے کیونکہ ہماری نسبت ہی علی سے جوہمارے حضرت حشمت علی سے لے کر فاتح خیبر داماد پیغمبر تک پہنچتا ہے ۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ خانقاہ حشمتیہ کا عظیم ادارہ الجامعتہ الحشمتیہ ایک ایسا منبع علم وفن ہے جہاں آنے والے نونہالان ملت کو حافظ ، قاری اور عالم بعد میں بنایا جاتا ہے پہلے انہیں عشق رسول اور آل رسول کے ساتھ عظمت صحابہ واولیائے کرام کا جام پلایا جاتا ہے ۔علامہ شمائل رضاخاں حشمتی نے سوال کیا کہ غوث وخواجہ کے دیواں سے نماز کا حساب پوچھنے والو کیاتم نے کسی اور قبیل سے بھی نماز کا سوال کیا ہے ؟ کہیں ایسا تو نہیں کہ تمہیں نماز کی فکر بجائے غوث وخواجہ کی عقیدتوں سے اعتراض ہو , تمہیں علی عی کے نعرے سے بھی تکلیف ہوتی ہے ، ہم جب جب اہلبیت کی شان میں عقیدتوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں آخر تمہیں تکلیف کیوں ہونے لگتی ہے ۔علامہ مفتی فاران رضاخاں حشنتی نے معصوم ملت علیہ الرحمہ کی خدمات بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج حضرت کی پہلی عرس میں عقیدت مندوں کا امنڈاہوا سیلاب اس بات کا گواہ ہے کہ حضرت نے علاقہ سعداللہ نگر ، گورا چوکی ہی نہیں بلکہ ملک کے کونے کونے تک جو عشق رسول کی شمعیں روشن کی ہیں وہ کس طرح لوگوں کےدلوں میں جاگزیں نظر آتاہے ۔ ان کے علاوہ مولانا محمود علی مشاہدی استاذ جامعہ اشرفیہ مبارکپور،مولانا ریاض حیدر حنفی اترولہ،مفتی نقیب الرحمان ، مفتی عبدالرحمان قادری اور علامہ مفتی مناقب الحشمت حشمتی سمیت علمائے کرام نے خطاب کیااور عشق رسول واہل بیت کے ساتھ عظمت صحابہ کی جام پلائی ۔پروگرام آغاز قاری عبدالحفیظ حشمتی اور قاری فاروق کی تلاوت سے ہوا ۔اخلاق محبوبی،اور قاری سبطین رضا،اختر گونڈوی سمیت نعت خواں نے نعت ومنقبت کے نذرانےپیش کئے ۔دوروزہ عرس اور جشن عید میلاد النبی وجشن دستار کی سرپرستی شہزادگان شیر بیشہ اہلسنت علامہ مفتی محمدادریس رضا خاں حشمتی اور علامہ مفتی محمد ناصر رضاخاں حشمتی نے کی ۔پرروگرام کا اختتام الجامعتہ الحشمتیہ کے فضیلت ، عالمیت اور حفظ کے فارغین کے سروں پر دستاربندی وصلاة وسلام اور خصوصی دعا کے ساتھ ہوا ۔اس دوران قائد اہلسنت مولانامفتی محمد فرزان رضا خان حشمتی،مولانا مفتی محمد فرمان رضا خان حشمتی ،مولانا مفتی محمد مشارب رضا خان حشمتی ، مولانا محامد رضاسمیت بڑی تعداد میں علمائے کرام بھی موجودرہے ۔
√
جن خوش نصیبوں کے سروں پر بندھے دستار
اتوار کی شب عرس معصوم ملت کے موقع پر منعقد الجامعتہ الحشمتیہ کے جشن دستار بندی میں علمائے کرام کے ہاتھوں جن خوش نصیبوں کے سروں پر دستار باندھے گئے ان میں فضیلت کے 18 عالمیت کے 15 اور حفظ وقرات کے 7 ہونہاروں کے نام شامل ہیں ۔
فضیلت
محمد احمد ، غلام حشمت ، محمد آصف ، محمد شاداب ، محمد عاقب ، محمد نسیم، محمد مہتاب ، نور احمد ،زبیر ، طیب ، عبدالسبحان ، غلام احمد رضا ، غلام فاروق ، امجد علی ، محمد حنظلہ رضا ، غلام جیلانی ،عمران اور غلام محی الدین
عالمیت
محمد شاداب ، محمد سبطین ،محمد شمساد ، محامد الحشمت ، محمد کلیم ، محمد مہتاب ، محمد عارف ، محمد ذیشان ، محمد خالد ، غلام عبدالقادر ،محمد عابد ، محمد سمیر ، محمد ثقلین ، غلام یزدانی اور محمد ابصار
حفظ وقرات
محمد فہیم ، محمد عادل ، محمد آصف ، محمد عسکری ، محمد توصیف ، محمد نسیم اورمحمد ذیشان
دونوں اضلاع کی پولیس انتظامیہ کا رہا خصوصی سیکورٹی بندوبست
دوروزہ عرس معصوم ملت میں بڑی تعداد میں آئے عقیدت مندوں کی بھیڑ کے پیش نظر گونڈہ اور بلرامپور کی پولیس انتظامیہ کا بہترین سیکورٹی بندوبست رہا ۔چھپیہ تھانہ انچارج کرشن گوپال رائے اور سعداللہ نگر تھانہ انچارج منوج کمار سنگھ نے بھی عرس کے دوران خود موجود رہے ساتھ ہی بڑی تعداد میں اپنے اپنے حلقوں میں پولیس فورس اور ٹریفک پولیس کا بھی بندوبست کررکھا تھا ۔اترولہ اور منکاپور سرکل کے سی اوز بھی دورہ کرتے رہے ۔وہیں عرس ودیگر پروگراموں کے کنوینر الحاج قاری شرف الدین خاں حشمتی اوران کے معاون قاری شہزاد نے سبھی افسران کابھرپور تعاون کے لئے شکریہ ادا کیا ۔

