گونڈہ:آئندہ 22 جوری کو وزیراعظم کے مجوزہ پڑوسی ضلع ایودھیا پروگرام کے پیش نظر ضلع میں الرٹ جاری ہے ضلع انتظامیہ اور پولیس محکمہ کی جانب سے مسلسل سیکورٹی بندوبست کاجائزہ لیا جارہا ہے خود ضلع مجسٹریٹ نیہا شرما اور ایس پی ویت جیسوال سرحدی علاقوں کا دورہ کرکر کے تحفظاتی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں

۔ وہیں ضلع کی چاروں تحصیلوں میں سرکل افسران کے ساتھ پولیس پیدل گست کررہی ہے ۔شہروں ،قصبات اور گاؤں میں بھی پولیس کی نگرانی بڑھا دی گئی ہے ۔ہوٹل ،شاپنگ مال ، بینک ، اے ٹی ایم ، پٹرول پمپ ، گیس ایجنسی ، شراب کی دوکان ، صرافہ بازار اور کسٹمر سروس پوائنٹ کے آس پاس کوئی بھی مشتبہ شخص کی چیکنگ کی جارہی ہے ۔جہاں جہاں بھیڑ ہےاورخواتین ہیں وہاں خواتین پولیس اہلکاروں کو لگایا گیا ہے۔وہیں جمعرات کی شام میں ایک بار پھر گونڈہ ایودھیا سرحد پر پہنچ کر کمشنر دیوی پاٹن منطقہ یوگیشور رام مشرا ،ڈی آئی جی امریندر پرساد سنگھ ، گونڈہ ڈی ایم نیہا شرما ، ایس پی ونیت جیسوال سمیت افسران نے سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لیا ہے۔ چونکہ گونڈہ ایودھیاسرحد پر سرجو ندی اور گھاگھرا حائل ہے اس لئے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں بھی لگائی گئی ہیں جو پولیس ٹیموں کے ساتھ اسٹیمر کے ذریعہ مسلسل سیکورٹی بندوبست کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

فوٹو۔گونڈہ ایودھیا سرحد کٹرہ شیودیال گنج میں سیکروٹی بندوبست کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ، ڈی آئی جی اور ڈی ایم نیہا شرما گاڑیاں چیک کرتے ہوئے پولیس اہلکار اور گاؤں حلقون میں بھی پیدل گست کرتی ہوئی سیکورٹی اہلکاروں کی بٹالین


