شیخ شمس۔۔
گونڈہ(نامہ نگار):سماجوادی پارٹی کے قومی صدر سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو آئندہ 3 فروری کو گونڈہ اور بلرامپور کا ہیلی کاپٹرکے ذریعہ دورہ کریں گے جس میں سب سے پہلے وہ بلرامپور محلہ پہلوار واقع سابق وزیر کے رہائشگاہ پہنچیں گے اور حالیہ ہفتے انتقال کرگئے گینسڑی کے موجودہ ایم ایل اے ڈاکٹر ایس پی یادو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کنبے کے لوگوں سے مل کر تعزیت پیش کریں گے ۔فراہم کردہ تفصیل کے مطابق سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کا ہیلی کاپٹر 3 فروری کی صبح 11:45 بجےپولیس لائن بلرامپور میں لینڈ کرے گا اس کے بعد کار سے وہ محلہ پہلوار سابق وزیر کے گھرپہنچیں گے جہاں سابق وزیر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے گھروالوں سے ملاقات کریں گے اور تعزیت پیش کریں گے اور 12:45 بجے پھر ہیلی پیڈ کے لئے کارسے روانہ ہوں گے ۔ایک بجے ان کا ہیلی کاپٹر گونڈہ کا رخ کرے گااور دیہات کوتوالی کے تحت وشناگا گاؤں میں 1:40 بجے لینڈ کرے گا جہاں سے کار کے ذریعہ جمنیا باغ خرانسہ واقع مولانا ابوالکلام آزاد ڈگری کالج پہنچیں گے اور سماجوادی پارٹی کے گونڈہ ضلع صدر ارشد حسین کی بیٹی کی شادی پروگرام میں شرکت کریں گے ۔یہ جانکاری ضلع صدر ارشد حسین نے دی ہے ۔وہیں سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کے گونڈہ بلرامپور دورے کو لے کر دونوں اضلاع کے سماجوادیوں میں جوش ہے کارکنان ان کے استقبال کے لئے پروزور تیاریاں کررہے ہیں ۔
سماجوادی اقلیتی یونٹ کے ریاستی صدر شکیل ندوی نے کیا دورہ جگہ جگہ ہوا استقبال
بدھ کے روز سماجوادی پارٹی اقلیتی یونٹ کے ضلع صدر وسابق وزیر شکیل احمد ندوی نے گونڈہ وبلرامپور کا دورہ کیا ۔انکے آمد کی خبر ہوتے ہی ضلع بھرکے سماجوادی کارکنان نے جگہ جگہ ان کا استقبال کیا ۔لکھنؤ سے آتے وقت سب سے پہلے کرنیل گنج میں ریاستی سکریٹری محمد محسن خاں کی قیادت میں سماجوادیوں نے پرزور استقبال کیا ۔وہیں گونڈہ پہنچنے پر اقلیتی یونٹ کے ضلع صدر محمد افضل خان کی قیادت میں سماجوادیوں نے شکیل ندوی کا پرزور استقبال کیا ۔وہ بلرامپور محلہ پہلوار واقع سابق وزیر گینسڑی ایم ایل اے آنجہانی ڈاکٹر ایس پی یادو کے گھر پہنچے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے گھروالوں سے ملاقات کی اور تعزیت پیش کی ۔اس دوران ان کے ساتھ سابق وزیر منیر احمد ، گونڈہ چیئرپرسن نمائندہ ڈاکٹر سید راشد اقبال اور محمد افضل خان سمیت موجودرہے۔

