پورے تواری, گونڈہ۔ مجیب بھائی کے مکان پر سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے عنوان سے ایک جلسے کا انعقاد ہوا جس میں حکیم مولانا قاری افضل حسین نے وجوہات محبت پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ جس بنیاد پر انسان ایک دوسرے سے محبّت کرتا ہے
وہ تمام صفات ہمارے آقا صلّی اللہ علیہ وسلم میں کامل ترین موجود ہیں مزید کہا اللہ پاک نے اپنے محبوب نبی کو بھیج کر امت پر بڑا احسان کیاہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور سنت سے ہٹ کر اللہ کے یہاں مقبول نہیں ہے حضرت مولانا مفتی پرویز احمد صاحب تکریم انسانیت کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ انسانیت کی عزت کرنا آقا صلّی اللہ علیہ وسلم کی تعلیم ہے عورتوں بچوں بچیوں بوڑھوں مزدور اور غلام تمام کے عزت و احترام کیسے اور کیوں کرنی چاہئیے تفصیلی گفتگو ڈالی حاجی لطیف الرحمن صاحب نے جلسے کی مقاصد پر اجمالی گفتگو پیش کی جلسے میں کافی تعداد لوگ شریک ہوئے تلاوت عزیزم محمد خالد سلمہ جبکہ نظامت کا فریضہ مجیب احمد صاحب نے انجام دی۔ پروگرام مفتی پرویز احمد صاحب قاسمی دعا پر اختتام پذیر ہوا

