شمس الحق
گونڈہ:کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں منی پور سے مہاراشٹر تک نکالی جارہی نیائے یاترا پر آسام میں ہوئے حملے کے خلاف منگل کے روز کانگریسیوں نے احتجاج کرکے صدرجمہوریہ ہند کو منسوب میمورنڈم سونپ کر آسام حکومت کو برخاست کرنے کی مانگ کی ہے ۔
ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر پرمود کمار مشرا اور شہر کمیٹی کے صدر رفیق راعینی کی قیادت میں کانگریسیوں نے آسام حکومت برخاست کرو ، تاناشاہی حکومت نہیں چلے گی اور جمہوریت مخالف حکومت نہیں چلے گی جیسے نعروں کے ساتھ کانگرنگریسیوں نے کچہری میں احتجاج کیا اور سٹی مجسٹریٹ دفتر پہنچ کر میمورنڈم سونپا ۔اس دوران ضلع کمیٹی کے ساتھ ضلع ترجمان شیوکمار دوبے ، پردومن شکلا ، وینے ترپاٹھی ،چاندخاں ، اروند شکلا ، رگھوپتی ترپاٹھی ، وارڈ ممبر شاہد علی قریشی ، اقلیتی یونٹ کے ضلع صدر صغیر خاں سمیت موجودرہے وہیں شہرکمیٹی کے تحت ویریندر پٹیل ، عبدالرحمان ، اجے رستوگی ، مبین خاں ، سید عبدالمجیب ، جمیل خان ، عثمان لودی ، انوپم دھر دوبے ، شیو پانڈے ، نظام ہاشمی اور ہری شیام سونی سمیت موجودرہے ۔

