گونڈہ:شہزادہ حضور شیر بیشہ اہلسنت علامہ مفتی محمد معصوم رضاخاں حشمتی کے انتقال پر اہم علمی وخانقاہی شخصیات نے تعزیت پیش کرتے ہوئے دنیائے سنیت کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے ۔
مشہوردینی ادارہ الجامعتہ الغوثیہ عربی کالج اترولہ کے صدر شعبہ افتاء علامہ مفتی محمد مسیح الدین حشمتی نے اپنے تعزیت نامے میں کہا ہے کہ یقینا آپکی رحلت سے جملہ اہلسنت والجماعت غمگین ہیں ۔آپ نے اپنی پوری زندگی اسلام وسنیت کی خدمت کے لئے وقف کردی ۔غلبہ سنیت کی خاطر آپ نے بڑی دوجہد وسعئی پیہم کی جس کی بہاریں آج بھی ہمارے علاقے میں نظر آرہی ہیں ۔اللہ پاک جل مجدہ الکریم اپنے فضل وکروم سے ورسول کریم کے طفیل حضرت والا کی مغفرت فرمائے اور ان کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے ۔غوث اعظم فاؤنڈیشن سعداللہ نگرکے جنرل سکریٹری بلال احمد صدیقی نے تعزیت پیش کرتے ہوئے معصوم ملت کی رحلت کو دنیائے سنیت کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے اور اپنی والہانہ وابستگی کے حوالے سے پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے ۔ان کے علاوہ درگاہ خواجہ غریب نواز اجمیر شریف کے گدی نشین سید حماد الحسن چشتی نے اپنے تعزیت میں کہا ہے کہ حضرت معصوم ملت کے رحلت کی خبر سے قلب نہایت رنجیدہ ہے اور آنکھیں اشکبار ہیں ۔دل غمگین ہے ۔اللہ انکی مغفرت فرمائے اور تمام فرزندان کو صبر جمیل عطافرمائے ۔۔۔
سعداللہ نگر کسان انٹر کالج کے گراؤنڈ میں آج ہوگی جنازے کی نماز شہزادہ حضورشیر بیشہ اہلسنت علامہ مفتی محمد معصوم رضاخاں حشمتی کے جسدخاکی کو پیلی بھیت شریف پپراماہم شریف واقع الجامعتہ الحشمتیہ لایا گیا ہے جہاں انکے وابستگان ، متوسلین اور چاہنے والے نماز فجر کے بعد سے آخری دیدار کرسکیں گے اور ظہر کے بعد سعداللہ نگر کے کسان انٹر کالج کے گراؤنڈ میں جنازے کی نماز ادا کی جائیگی ۔اس کے بعد الجامعتہ الحشمتیہ کے گراؤنڈ میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ یہ جانکاری الحاج قاری شرف الدین خاں حشمتی نے فراہم کی ہے۔

